پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکسی کومعاف نہیں کیاجائیگا، سیداقبال شاہ

  • July 9, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت نے حلقہ پی بی 49 سے نامزد امیدوار وڈیرہ حسن جاموٹ کو بی این پی کے امیدوار کی بجائے آزاد امیدوار کی حمایت کرنے پر پارٹی کی رکنیت فوری طورپر معطل کردی ہے ،اور انکی جگہ پارٹی کا نیا امیدوار نصر اللہ کانجو کو پارٹی کا متبادل امیدوار نامزد کردیا ہے ،انہوں نے یہ بات پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ بھی موجود تھے ،سید اقبال شاہ نے کہاکہ جو بھی پیپلز پارٹی کا عہدیدار یا کارکن یا نامزد امیدوار چاہے وقومی وصوبائی اسمبلی کا ہو پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اور اسکے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔