بی این پی عوامی نے پی بی29پرلیاقت لہڑی کی حمایت کردی

  • July 9, 2018, 11:13 pm
  • Election 2018
  • 187 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہاہے کہ حلقہ پی بی 29سے آزاد امیدوار میر لیاقت لہڑی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں جبکہ وہ ہمارے امیدوار حلقہ پی بی 31اور 32کے امیدواروں کی حمایت کریں گے ،اس بات کا اعلان پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر حلقہ پی بی 29کے امیدوار میر لیاقت لہڑی بھی موجود تھے ،دونوں امیدواروں نے کہاکہ حلقہ پی بی 29جس میں میر لیاقت لہڑی امیدوار ہیں انکی حمایت بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کرے گی جبکہ حلقہ پی بی 31اور 32سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار انکی حمایت میر لیاقت لہڑی کریں گے،ڈاکٹر ناشناس نے کہاکہ ہماری دو تین میٹنگیں ہوئی اور جس کے بعد یہ معاہدہ ہوا کہ وہ ہماری مدد کریں گے اور ہم انکی مدد کریں گے ،الیکشن جیتنے کے بعد میر لیاقت لہڑی سے بات چیت کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ،میر لیاقت لہڑی نے کہاکہ 2018کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہے ہمارا کئی جگہوں پر اتحاد ہوچکا ہے اور کئی جماعتوں سے ابھی بھی بات چیت جاری ہے