پشتونخوامیپ نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں، غلام فاروق خلجی

  • July 9, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ (پ ر )پشتونخواملی عوامی پارٹی حلقہ پی بی 28 سے نامزد امیدوارغلام فاروق خلجی نے کہا ہے کہ ہمارے اکابرین نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں تو ہم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں 25 جولائی کو عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے احساس محرومی کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے موقع پر مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی عوام کے حقوق کے پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرے گی پشتونخواملی عوامی پارٹی سیاسی و جمہوری جماعت ہے ہم اس لئے انتخابات میں کھڑے ہیں کہ یہاں پر تاجروں زمینداروں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے اس ظلم و زیادتی کے خلاف میدان عمل میں آئے ہیں اور کوئٹہ میں ٹریف کے مسائل حل کئے جائیں گے۔