والدین سے زیادہ کوئی شفیق و مہربان نہیں ہوتا، حاجی محمد امین عطاری

  • July 9, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ(پ ر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران باب المدینہ کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری نے کہا ہے کہ پیارے آقا ? جب گھر میں تشریف فرماہوتے تو اپنے وقت کے تین حصے فرماتے ایک حصہ اللہ عزوجل کی عبادت کیلئے، دوسر اہلخانہ اور تیسرا حصہ اپنی ذات کیلئے مقرر فرماتے ،آج کچھ لوگ جب گھر میں قیام کرتے ہیں تو اپنے اہلخانہ کی مدد کرنے کی بجائے ان کے کاموں کا بوچھ بڑھادیتے ہیں اوراپنے اہلخانہ کو کچھ نہ کرنے کا طعنہ دیتے ہیں ایسا ہرگزنہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اہل خانہ اپنی بساط میں بہت کام کرتے ہیں ہم جب گھر میں رکیں تو اہلخانہ کی کام کاج میں مدد کریں ،ان کو زحمت نہ دیں بلکہ ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں اگر ہمارا اخلاق اچھا ہوگا تو گھر کا ماحول اچھا ہوگا اور وہ آپ کی بات بھی مانیں گے ، اخلاقی قاعدے اپنائیں اور گھروالوں کو بھی سیکھائیں اگر کسی سے کوئی بات منوانی ہے تو پہلے خود عمل کریں۔حاجی محمد امین عطاری نے کہا کہ گھر کے باہر خوش اخلاقی کے ساتھ ملنے والے غور کرلیں کہ ان کا گھر والوں کے ساتھ کیسا رویہ ہے ،بسا اوقات ہمارا نامناسب رویہ بہت سی برائیوں کو جنم دیتا ہے ،والدین کی قدر ان سے پوچھیں جن کے ماں باپ دنیا سے رخصت ہوچکے ییں لہٰذااگروالدین ہیں توان کی قدر کریں کیونکہ باپ سے زیادہ کوئی شفیق نہیں اور ماں سے زیادہ کوئی مہربان نہیں ہوتا۔اگر چاہتے ہیں کے گھر کا ماحول اچھا ہو توآپ پرلازم ہے کہ آپ اپنے اہل خانہ کو اچھے اخلاق کا درس دیں انہیں علم دین سیکھائیں۔