ہماری جنگ اقتدار نہیں اختیار کیلئے ہے، لشکری رئیسانی

  • July 9, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 72 Views

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہاہے ہماری سیاسی جنگ اقتدار کیلئے نہیں بلکہ اپنے ساحل وسائل پر اختیار کیلئے ہے ،جعلی سیاسی دعویٰ نہیں کرتے عوام کی طاقت سے بلوچستان میں مفت تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے غربت، بے روزگاری، پسماندگی کا خاتمہ کرینگے ۔باپ دادا کی طرح عوام سے ملنے والی عزت ہی میرا ا صل سرمایہ ہے۔عوام کے وقارکی جنگ آخر دم تک لڑتا رہوں گا۔ہماری زندگیوں سے بدحالی کا خاتمہ تب ممکن ہے جس دن ہم قومی امانت یعنی ووٹ کو حقیقی امانت دار تک پہنچائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سریاب کلی چلتن ، ماسٹر کالونی،جوائنٹ روڑ ریلوے کالونی،ہدہ قلات اسٹریٹ ،کلی دیبہ، ہدہ شیخ حسینی میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نوابزادہ لشکری خان رئیسانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار حاجی نیازبنگلزئی، ڈاکٹر صمد بنگلزئی، حفیظ رئیسانی نے ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اجتماعات سے پارٹی رہنما ؤں اختر حسین لانگو، ملک نصیر شاہوانی ، ملک سکندر شاہوانی ، میر غلام رسول مینگل ، قاری اختر شاہ کھرل،آغا خالد شاہ دلسوز ، ثناء مسرور وودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نوابزادہ میر سخی جان رئیسانی بھی موجود تھے ۔