گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو بقایاجات ادا کئے جائیں، اسحاق یوسفزئی

  • July 9, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایکشن کمیٹی بلوچستان کے رہنماؤں کا کہناہے کہ کروڑوں روپے کے سینکڑوں چیک کیش نہ ہونے کے سبب بلوچستان کے گورنمنٹ کنٹریکٹرزمالی مشکلات سے دوچار ہیں،خزانہ آفس سے 30جون تک چیکوں کااجراء جاری رہا،اسٹیٹ بینک نے 29جون کوزائد المیعاد کہہ کر چیک واپس کردیئے،مسئلہ حل نہ کیا گیا توآئند ہ کالائحہ عمل طے کرکے مزدوروں سمیت احتجاج کریں گے، ان خیالات کااظہار گورنمنٹ کنٹریکلٹرز ایکشن کمیٹی بلوچستان کے رہنماؤں حاجی محمداسحق یوسفزئی، سعید ملنگزئی، حبیب الحق، سلیم بنگلزئی، کالا خان میرزئی، سید ولی شاہ، عبدالمنان کاکڑ ودیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حاجی محدم اسحق یوسفزئی کاکہناتھا کہ2017میں خزانہ آفس نے 30جون تک چیک جاری کئے تھے اور اسٹیٹ بینک نے 3جولائی تک کی تاریخ بڑھا دی تھی ، مگر اس سال 29جون سے ہی بینکوں نے چیک لینا بندکردیئے، انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے پیسوں سے لاکھوں مزدوروں کے گھرانے چل رہے ہیں اور مزدوروں نے بھی 30جون کاوقت دیا تھا اور وہ پیسوں کامطالبہ کررہے ہیں، ان کاکہناتھا کہ تاجر برادری گورنمنٹ کنٹریکٹرز حکومت کوسالانہ اربوں روپے ٹیکس اداکرتے ہیں، انہوں نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ودیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ حل کروائیں بصورت دیگر مزدوروں کو ساتھ لے کر بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردیں گے، جس کا اعلان 12جولائی کو پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں حاجی محمداسحق یوسفزئی کاکہناتھا کہ چیکوں کی واپسی کے معاملے پر خزانہ آفس اور اسٹیٹ بینک کی ملی بھگت ہوسکتی ہے تاہم اس سے ٹھیکیداران کاکوئی تعلق نہیں ، علاوہ ازیں انہوں نے تمام اضلاع کے کنٹریکٹرز سے اپیل کی کہ وہ 12جولائی کے اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں