نیشنل پارٹی مظلوم عوام کی ترجمان ہے، سردار کمال بنگلزئی

  • July 9, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 86 Views

دشت(نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حلقہ پی بی 35 مستونگ کے نامزد امیدوار سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی مظلوم ومحکوم عوام کی ترجمانی کرنے والا پارٹی ہے پارٹی قائدین ہر فورم پر صوبے کی ترقی خوشالی اور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ڈھائی سالہ دور حکومت میں صحت تعلیم بجلی مواصلات پانی کے منصوبوں پر پارٹی کے سابقہ منتخب نمائندوں نے اربوں کی لاگت سے رقم خرچ کی گئی جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تحصیل دشت میں انتخابی مہم کے دوران کلی عبدالقادر گرانی کری ڈھورمیں ڈپٹی چیرمین میرعبدالحمیدگرانی کی جانب سے جلسہ کمبیلامیں کارنر میٹنگ کے جلسہ سے کلی جمعہ خان دشت میں گل حسن گرانی غلام فاروق گرانی کی جانب سے کارنر میٹنگ اور قبائلی رہنما سومر خان بنگلزئی کی جانب سے سیاہ پشت دشت میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک یاسین بدوزئی میر عبدالحمید گرانی میر شاہ میر خان بنگلزئی عبدالرسول بنگلزئی کونسلر غلام مصطفے گرانی رحیم صیاد ڈاکٹر غلام فاروق بنگلزئی محمدافضل بنگلزئی کریم اسیر ضیاء4 الحق گرانی ودیگر عمائدین نے خطاب کیا۔