الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنایا جائیگا، عبدالوہاب

  • July 9, 2018, 11:10 pm
  • Election 2018
  • 133 Views

گوادر(خ ن)ڈپٹی کمشنر گوادر و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کیپٹن ریٹا ئرڈ ر محمد وسیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر ارشاد احمدجمالی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کراتے ہوئے کی خلاف ورزی کرنے پر گوادر شہرمختلف علاقوں میں درجنوں بل بورڈ ، بینرز ، پمفلٹ کو اتاردیا ہے اس موقع مانیٹرنگ افسر عبدالوہاب اور عبیداللہ اور اسٹنٹ کمشنر سوبان دشتی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ضلعی انتظامیہ نے سختی سے تنبیہ کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو ہر حالت ملحوظ خاطر رکھا جائے اور الیکشن کمیشن کے تجویز کردہ سائز کے علاوہ ہر قسم کے پوسٹر ز، پمفلٹ اوربینرز ہٹائے جائیں ۔اس کے علاوہ وال چاکنگ اور بل بور ڈز پر بھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پابندی عائد کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے برعکس الیکشن مہم کی مناسبت سے ہر قسم کے تشہیری مہم پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے۔