کوئٹہ چمن شاہراہ سے غیرقانونی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں، حمیداللہ

  • July 9, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 76 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین حمید اللہ خان نے کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ پر مقامی تاجروں پیدل آنے جانے والوں بالخصوص خواتین کے لئے آسانیاں پیدا کر کے کوئٹہ چمن شاہراہ پر غیر قانونی چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے بصورت دیگر ہم مطالبات کے حق میں پرامن احتجاجی تحریک شروع کرینگے یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں افرا تفری کا عمل ہے ملک اور قوم گو نا گو ں مسائل سے دوچار ہے ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی میں ناکام نظر آرہے ہیں ملک وقوم کو نئے نئے چیلنجز کا سامنا ہے پاک افغان بارڈر باب دوستی پر مقامی تاجروں، خواتین کو تنگ کیا جا تا ہے حالانکہ وہاں پر روزانہ 30 ہزار لوگ آتے جاتے ہیں کوئٹہ سے چمن تک درجنوں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹیں ہے جہاں پو لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے یہ سلسلہ ختم ہونا چا ہئے انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ باب دوستی گیٹ پر مقامی تاجروں اور پیدل آنے اور جانے والوں سمیت خواتین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائے اور کوئٹہ چمن شاہراہ پر دو درجن سے زائد چیک پوسٹوں میں سے غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے بصورت دیگر ہم اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔