عوام پولیس لائنز صفائی مہم میں بھرپور حصہ لیں، رزاق چیمہ

  • July 9, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 137 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس کی تمام پولیس لائنوں ، تھانوں اور کالونیوں میں 10 روزہ ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے شہر میں شروع کی گئی صفائی مہم میں لو گوں کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو ہفتہ صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی جانب سے جو ہفتہ صفائی منا یا جا رہا ہے اس کی تقلید کر تے ہوئے محکمہ پولیس میں10 روزہ ہفتہ صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے مہم کے دوران تمام پولیس لائنوں ، پولیس کی کالونیوں اور تھانوں سمیت ملحقہ علاقوں میں ہفتہ صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ علاقوں میں صفائی کو یقینی بنایا جائے اور لو گوں میں شعور اجاگر کیا جائے کہ بحیثیت مسلمان صفائی نصف ایمان ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چا ہئے تاکہ ہمارا شہر ، علاقے اور محکمہ صفائی کا منظر پیش کرے اس مہم کے دوران سکولوں اور دیگر اداروں میں بھی صفائی مہم شروع ہونی چا ہئے جس طرح سکول کے بچوں نے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے صفائی مہم کے حوالے سے ریلی نکالی جس کا مقصد لو گوں کو اپنے شہر ، گلی ، محلوں اور علاقوں میں صفائی کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔