48 ویں کُل پاکستان حضرت سلطان العارفین حق باھو کانفرنس کوئٹہ 2 ستمبر ہوگی، ڈاکٹر پروفیسر سلطان الطاف علی

  • July 9, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) 48 ویں کُل پاکستان حضرت سلطان العارفین حق باھو کانفرنس کوئٹہ 2 ستمبر 2018 بروز’’اتوار‘‘ کومنعقد کرنے کافیصلہ کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق بزم باہوؒ بلوچستان کااجلاس جمعہ کو زیرصدارت ڈاکٹر پروفیسر سلطان الطاف علی کے جامعہ غوثیہ سلطانیہ منعقد ہوااجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ حضرت سلطان العارفین حق باھو کانفرنس 2 ستمبر2018 بروز اتوار منعقد ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ کاکرم ہے جس نے ہمیں توفیق بخشی کہ ہم48 ویں کُل پاکستان حضرت سلطان العارفین حق باھو کانفرنس کرا رہے ہیں کوئٹہ میں پہلی کانفرنس 1984 ء کو ہوئی گویا کوئٹہ اوربلوچستان کے دیگر شہروں اور سندھ میں بزم باھوؒ بلوچستان کے تحت بے شمار کانفرنسیں ہوتی ر ہی ہیں اس طرح گویا یہ کانفرنس 48 ویں ہوگی۔48 ویں کُل پاکستان حضرت سلطان العارفین حق باھو کانفرنس مورخہ 02 ستمبر2018 کو بعد نماز عصر 6 بجے شروع ہوگی اور رات کو بعد نماز عشاء ساڑھے گیارہ بجے شب اختتام پذیر ہوگی۔اجلاس میں حاجی محمد سرفراز خان بازئی ،محمداکرام اعوان ،حاجی عبدالعزیز ،چوہدری سلیم احمد ،مقبول احمد نقشبندی ،قاری مختیار احمد ،قاری ریاض احمد ،حافظ رجب علی سندھ گھوٹکی ،شادی خان ،ڈاکٹرنثاراحمد قادری ،رب نواز،فہیم احمد سلطانی اوردیگرنے شرکت کی ۔