پولیس کی جوئے کے اڈہ پر چھاپہ بھاری مقدار میں جوئے پر لگی رقم برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

  • July 9, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 86 Views

ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار)ایس پی ڈیرہ بگٹی عبدالروف بڑیچ کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی سکندر حیات جمالی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی سوئی نجیب میانی کی اپنی ٹیم کے ہمراہ محمد کالونی سوئی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ لگایا ،چھاپے کے دوران جواریوں کو جوا کھیلتے ہوئے رنگوں ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم برآمد کر کے ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،عوامی حلقوں نے سوئی پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے سوئی پولیس سماج دشمن عناصر اور معاشرتی برائیوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی گئی۔