عوام ووٹ کی طاقت سے حاجی ولی کو کامیاب بنائیں گے، احمداللہ

  • July 9, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن میں حصہ لیناجمہوری عمل اور سب کاآئینی حق ہے،ووٹ کا بہتر استعمال کرکے پانچ سالوں کے مستقبل کافیصلہ کرتے ہیں، 25جولائی کو متفقہ طورپر ووٹ کی طاقت سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار حاجی ولی محمد نورزئی کو کامیاب بنائیں گے، ان خیالات کااظہار حلقہ پی بی 27پرمسلم لیگ ق بلوچستان کے نامزد امیدوار احمد اللہ خان جبکہ اسی حلقے پرآزادامیدوار جلال الدین خلجی نے پی بی 27کوئٹہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزدامیدوار حاجی ولی محمدنورزئی کی حمایت میں دستبردار ہونے کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے صوبائی صدر ملک شیر احمد شاہوانی ودیگر رہنماء بھی موجود تھے، حلقہ پی بی 27کوئٹہ سے بی اے پی کے نامزد امیدوار حاجی ولی محمد نورزئی کاکہناتھا کہ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کریں گے،انہوں نے اپنی حمایت میں دستبردار ہونے والے امیدواروں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے پالیسی مرتب کرکے لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے