پشتونستان صرف ایک خاندان کے اندر بنا، پوری قوم آج بھی محکوم ہے، منظور کاکڑ

  • July 9, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 52 Views

خانوزئی ( نامہ نگار ) بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد کے خاطر بنائی گئی ہے جن کا مقصد 2018 کے انتخابات میں بھرپورحصہ لے کر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہے یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظورکاکڑ نے گزشتہ روز خانوزئی کی علاقے کلی بلوزء میں بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیے جلسے میں کونسلر عبدالجبار کاکڑ محمد عیسیٰ ودیگر سیکڑوں ساتھیوں نے پشتونخوامیپ سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری منظور کاکڑ ، حلقہ پی بی 18 کے نامزد امیدوار اسفندیار خان کاکڑ ، این اے 262 کے امیدوار ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکڑ ، پاکستان ورکرز پارٹی نظریاتی کی صدر خدائے دوست کاکڑ ، مولانا عبد المتین اخونزادہ کونسلر عبدالجبار کاکڑ علاقائی رہنما اور صدر جلسہ حاجی خدائیداد کاکڑ و دیگر نے خطاب کیا منظور کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کو گزشتہ کئی دہایؤں سے محکوم رکھا گیا ہے پشتونستان اگر بنا تو ایک خاندان کے اندر بنا بلوچستان عوامی پارٹی کا تشکیل کی بنیادی وجہ عوام کی خوشحالی ترقی نفرتوں اور لسانی سیاست کو چھوڑ کر ایک پرامن پاکستان کی بنیاد ہے حلقہ پی بی 18 کے نامزد امیدوار اسفندیارکاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات تبدیلی کے پیشخیمہ ہوں گے برشور ، کاریزات ، نانا صاحب اور بوستان کے عوام 25 جولائی کو گھروں سے نکل کر قومیت کے نام پر لوٹنے والے اور نام نہاد مذہب پرستوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک پرامن ترقی یافتہ اور روشن بلوچستان کے حق میں ووٹ دیں ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکڑ نے کہا کہ عوام ہمارے کے ہوئے کاموں سے واقف ہے ہم خان سرور خان کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لینگے۔ خدا دوست کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے عوام کھوکھلے نعرے اور آزمائے ہوئے لوگوں کے بجائے ایک نئی قیادت کا انتخاب کریں۔