ایم ایم اے نیب زدہ کا ٹولہ ہے ،جمعیت نظریاتی

  • July 9, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 52 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، مولانا عبدالقادر لونی، مولانا محمد زبیر البازی، نجم خان ایڈووکیٹ اور زبیر انجم ایڈووکیٹ نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایم اے نیب زدہ کا ٹولہ ہے اس کے تمام جرائم اور اسکینڈلز پر نیب نے اسٹبلشمنٹ کے اشارے پر پردہ ڈالا ہے اتحاد کے صدر کو ڈی آئی خان میں ایک سول شخص کو کس قانون کے تحٹ ملٹری لینڈ الاٹ ہوئی، یہ سب کو معلوم ہے کہ اس وقت اتحادکے موجودہ صدر نے فو ڈکٹیٹر کے ساتھ بارگیننگ کرکے ایل ایف او کی منظوری کے بدلے زمین وصول کی انہوں نے مزید کہاکہ ایم ایم اے کے ٹیکس اسٹبلشمنٹ کی مرضی کے مطابق تقسیم ہوئے جس کا اقرار ان کا اپنا سینئر عہدیدار باربار کررہاہے انہوں نے مزید کہاکہ ایم ایم اے اتحاد میں شامل جے آئی کے سابق صوبائی وزیر خزانہ کے پی کے کا خیبربینک اسکینڈل کسی سے پوشیدہ نہیں اقتدارکے دوران جب عمران کی جانب سے تشکیل شدہ احتساب کمیشن نے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا تو انہوں نے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے مستعفی ہونے کی دھمکی دی آج اگر ایم ایم اے کے نام پر کچھ جماعتیں متحد ہیں تو یہ اسٹیبلشمنٹ کی خواہش تھی اور اسٹبلشمنٹ ہی کے کہنے پر انہیں دودھ کا دھلا قرار دیاگیا ان کی حقیقت کا حال پی کے پی کے عوام صحیح معنوں میں بتاسکتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ایم ایم اے سے عوام بددل ہوچکے ہیں 2018ء کے الیکشن میں جیت جمعیت نظریاتی کی ہے اور عوامی رجحان بھی اسی جانب ہے لہٰذا عوام حقیقی اسلامی معاشی اور معاشرتی کامیابیوں کیلئے جمعیت نظریاتی ساتھ دیں۔