میر جام کمال سے مالک بلوچ کی ملاقات

  • July 9, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 59 Views

تربت (نامہ نگار) آسکانی ہاؤس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وفاقی وزیر میر جام کمال خان بلوچ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔بعد میں بی این پی عوامی کے سینئرنائب صدر اور سابق صوبائی وزیر خزانہ سیداحسان شاہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سیاسی،الیکشن اور امن امان کی صورتحال پر غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ اور سید احسان شاہ نے جام کمال خان کو تربت آمد پرخوش آمدید کہااور خوشگوار موڈ میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی اس موقع پر بی اے پی کے سینئرنائب صدر میر ظہور احمد بلیدی ، نائب صدر میرعبدالروف رند، میڈم زبیدہ جلال،رحیمہ جلال،میر حاجی اکبر آسکانی، مولانا نصیر احمد،غفور ہوت اورنادر قدوس انکے ساتھ تھے۔