نگراں وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی کی کیسکو چیف سے ملاقات

  • July 9, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ (این این آئی) نگراں وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی کی کیسکو چیف سے ملاقات ،عام انتخابات کے روز بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے تبادلہ خیال ،وزیرداخلہ کی چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر اور چےئرمین بی ڈی اے سے بھی ملاقات بی ڈی اے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے بات چیت ،تفصیلات کے مطابق پیر کو نگراں وزیر داخلہ بلوچستا ن آغا عمر بنگلزئی نے چیف ایگر یکٹو آفیسر کیسکو انجینئر عطاء اللہ سے ملاقات کی ملاقات میں مکران ڈویژن میں بجلی کی فراہمی کے مسئلے اور عام انتخابات کے روز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے طریقہ کار پر غور کیا گیا نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن کو صاف و شفاف بنا نے کے لئے ٹیکنا لوجی کی مدد لی جارہی ہے جس کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ضروری ہے لہذا الیکشن کے روز بلوچستان بھر میں بجلی کی لوڈ شیدنگ نہ کی جائے تاکہ انتخابی عمل متاثر نہ ہو ،ملاقات میں زمین داروں کے ٹیوب ویلز کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی کیسکو چیف نے وزیرداخلہ کو الیکشن کے دن صوبے بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کر نے کی یقین دہا نی کروائی جبکہ زمین داروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اقدامات اٹھا نے کی بھی یقین دہا نی کروائی، دریں اثناء وزیرداخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر اور بلوچستان ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے چےئر مین محمد اکبر لاشاری سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں بی ڈی اے کے700 عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر اختر نذیر نے معاملے پر کمیٹی جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی ۔