انتخابات میں نظریہ تحفظ پاکستان کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو آگے نہ آنے دیا جائے ، مولانا رمضان مینگل

  • July 9, 2018, 10:59 pm
  • Election 2018
  • 113 Views

کوئٹہ ( آن لائن)اہلسنت والجماعت، پاکستان راہ حق پارٹی، جمعیت علما اسلام نظریاتی، کے متفقہ امیدوار برائے این اے 266 مولانا محمد رمضان مینگل این اے 265 کے امیدوار قاری عبدالولی پی بی 28 کے امیدوار مفتی کلیم اللہ حیدری پی بی 30 کے امیدوار حیات معاویہ ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نظریہ تحفظ پاکستان کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو آگے نہ آنے دیا جائے اپنے اور غیروں کی پہچان کر لینی چاھیے 25 جولائی کو عوام استری کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کریں انشا اللہ ہم عوامی مسائل حل کرکے دکھائیں گے ہم عوام کے مسائل حل کرنے کی مکمل استطاعت رکھتے ہیں عوامی مسائل وہی سمجھ سکتا ہے جو ان مسائل سے گزر رہا ہو عوام اب کسی لالچ میں آکر اپنے پانچ سال ضائع نہ کرے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو آپکے دکھ درد کو سمجھتا ہو انہوں نے مزید کہا کہ تمام کارکنان استری کی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں انشااللہ فتح اہل حق کی ہوگی پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کا مقصد ناموس رسالت و ناموس صحابہ رض کی حفاظت فرقہ واریت کا خاتمہ، امن کی بحالی، معیشت کی ترقی، بلاتفریق عوام کی خدمت کرنا ہے کارکنان تبلیغ کا طریقہ اپنا کر گھر گھر الیکشن مہم چلائیں عام انتخابات میں کوئٹہ، پشین، چاغی، نوشکی، خاران، زیارت، دکی، لورلائی، واشک اور قلعہ عبداللہ سے اہلسنت والجماعت و پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انہیں کامیاب کر کہ اہل حق کو فتح دلوائے دریں اثنا درانی قومی تحریک کی پی بی 28 پر پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار مفتی کلیم اللہ حیدری کی حمایت کا اعلان انہوں نے کہا کہ درانی قوم 25 جولائی کو مفتی کلیم اللہ حیدری کو کامیاب کروائیں۔