جہانزیب جمالدینی کی زیرصدارت بی این پی کا اجلاس

  • July 9, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 51 Views

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کا اہم اجلاس 19 جولائی کو بی این پی کے زیر اہتمام تاریخی جلسہ عام کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانزیب جما لد ینی منعقد ہوا جس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار حلقہ این اے266 آغا حسن بلوچ، مرکزی سیکرٹری ہیومن رائٹس موسیٰ بلوچ، این اے265 سے نامزد امیدوار مرکزی رہنماء نوابزادہ میر لشکری رئیسانی ، ساجد ترین، غلام نبی مری، جاوید بلوچ، ملک محی الدین لہڑی، آغا خالد شاہ دلسوز، یونس بلوچ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ودیگر ضلعی وسینئر رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بی این پی کی عوامی مہم میں تیزی اور عوامی پذیرائی میں بتدریج اضافہ پارٹی پالیسیوں اور حقیقی جدوجہد کی واضح ثبوت ہیں اس عوامی اھبار کو مزید متحرک کرنے اور پارٹی منشور وپالیسی کو مشتہر کرنے اور عوام تک مثبت پارٹی پیغام کو پہنچانے کیلئے19 جولائی کو نواب نوروز خان شہید اسٹیڈیم میں تاریخ جلسہ ساز بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں جلسہ عام سے قائد بلوچستان سر دار اختر جان مینگل سمیت مرکزی قائدین ونامزد امیدوار خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ جلسہ عام تاریخی ہو گا۔