برآب چاہ میں امریکی ڈرون حملے متعدد مکانات تباہ

  • July 9, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 62 Views

دالبندین(نامہ نگار)افغان سرحدی علاقے برآب چاہ میں امریکی ڈرون طیاروں نے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں پر میزائل حملے کیئے جس کے سبب کئی مکان تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. مقامی ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب امریکی ڈرون طیاروں نے ضلع چاغی سے ملحق افغان صوبہ ہلمند کے سرحدی علاقے برآب چاہ میں افغان طالبان کے ٹھکانوں اور منشیات کی ایک فیکٹری پر میزائل داغے جس کے سبب کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جہاں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی دب گئیں تاہم ان میزائل حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی. ذرائع کے مطابق جن مکانات پر امریکی طیاروں نے بمباری کی وہ پہلے سے خالی کردیئے گئے تھے۔