ایم ایم اے اہل پاکستان کی امیدوں کی آخری کرن ہے،مولانا ہاشمی

  • July 9, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 33 Views

کوئٹہ ( پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرومتحدہ مجلس عمل کے سینئر صوبائی صدر مولانا عبدالحق ہاشمی ،تحریک اسلامی کے رہنما علامہ اکبر زاہدی نے کہا کہ ایم ایم اے اہل پاکستان کی امیدوں کی آخری کرن ہے،25جولائی کواسلامی نظام کے نفاذوختم نبوت کے تحفظ مسائل کے حل کیلئے غیرت مندعوام ملک بھر میں ایم ایم اے کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیاگیا ہے مصنوعی پارٹیاں ونااہل امیدواران کامیابی کے بعد لاپتہ ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام مسائل کے دلدل میں پھنس جاتے ہیں ۔جعفرآباد کو بنجر عوام کو پریشان ،خزانہ کوخالی کرنے والوں کو عوام مستردکرکے باکردار دین دار امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز ڈیرہ اللہ یار میں ایم ایم اے پی بی 13کے امیدوار انجینئرعبدالمجیدبادینی کے مختلف مقامات پر منعقدہ عوامی انتخابی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ فرعون صفت حکمرانوں کا مقابلہ جذبہ حسینی کیساتھ ہی کیا جاسکتا ہے،اور الحمدللہ ایم ایم اے کے تمام قائدین واس کے امیدواران اس جذبے سے سرشار ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے تما م مسائل ومشکلات کے ذمہ دار وہ لوٹے سیاست دان اور ان کو بخوشی قبول کرنے والی وہ سیاسی جماعتیں ہیں جن کا مطمع نظر صرف اور صرف حصول اقتدار ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو ایم ایم اے کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے261میرحسن ساسولی اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی13ڈیرہ اللہ یار انجنئیر عبدالمجید بادینی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر یہاں سے موروثیت اور مفادات پر مبنی سیاست کا خاتمہ کریں،اس موقع پرتحریک اسلامی بلوچستان کے رہنماء اکبرزاہدی ،متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کھوسہ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی13ڈیرہ اللہ یار انجنئیرعبدالمجید بادینی،جمعیت علمائے پاکستان ( نورانی)کے صوبائی رہنماء مولوی نثاراحمد نقشبندی،جماعت اسلامی ضلع جعفرآباد کے امیر محمدامین بگٹی اور جنرل سیکرٹری محمدیوسف منگریو نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر شرکاء نے دونوں ہاتھ بلند کر کے ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔