بیرونی نظام کو مسلط کر نے کی ہر مہم کا دینی قوتیں ہر میدان میں مقابلہ کریں گی،مولانا فضل الرحمان

  • July 9, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے امیر اور ایم ایم اے کے صدرمولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عوام 25 جولائی کو کتاب کے نشان کو ووٹ دیں اور مجلس عمل کو کامیاب کرائیں ، کتاب کے نشان پر لڑنے والے ہی مجلس عمل کے نمائندے ہیں، کتاب کے نشان سے ہٹ کر انتخاب لڑنے والوں کا مجلس عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے کار کن مجلس عمل سے جاری ٹکٹ والوں کوووٹ دے کر کامیاب بنائیں انہوں نے جے یوآئی بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا فیض محمد سے بلوچستان میں انتخابات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی مولانا فضل الرحمن نے مولانا فیض محمد کو ہدایت کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس مجلس عمل کے ٹکٹ نہیں ہیں انھیں فی الفور بٹھائیں اور جو انتخابی میدان سے الگ نہ ہوں اس کے خلاف فوری کاروائی کریں انہوں نے کہاکہ مجلس عمل اقتدار میں آکر ملک میں اللہ کے قرآن کا نظام نافذ کرے گی اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی ،مرکزی میڈیا آفس کے مطابق وہ جے یو آئی بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا فیض محمد سے گفتگو کر رہے تھے ،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مجلس عمل 25 جولائی کو بھر پور کامیابیں حاصل کرے گی، اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر نہیں بننے دیا جا ئے گا نہ ہی کسی بیرونی ایجنڈے کو مسلط ہونے دیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ ملک خلاف سازشوں اور بیرونی نظام کو مسلط کر نے کی ہر مہم کا دینی قوتیں ہر میدان میں مقابلہ کریں گی انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کا مقصد ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے جس سے معاشرے کے ہر فرد کو حقوق ملیں گے انہوں نے کہاکہ عوام عام انتخابات میں ملک کو لادین ریاست بنانے والوں کو انتخابات میں مسترد کر دیں گے ۔