میر ظفراللہ جمالی کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان

  • July 9, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 284 Views

جعفرآباد(نامہ نگار)سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے سیاست سے دستبردارہونے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ نیب نے 30سال کے بعدکرپشن کے کیس سامنے لائے اورمتعددباروزیراعظم منتخب ہونے والے پکڑے گئے،یہ اچھاعمل ہے احتساب سب کاہوناچاہئے،میں نے سیاست کوخیرآبادکہہ دیااب عوامی خدمت کاموقع نوجوانوں کودیاجائے گا۔جعفرآبادمیں انتخابی مہم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ 1980اور90 میں فنڈبہت کم تھے گزشتہ 10سالوں میں منتخب نمائندوں کواربوں روپے ملے مگرکام نہیں کیئے گئے،عوام فصلی بٹیروں کوووٹ نہ دیں،ووٹ کے صحیح حقداروہ ہیں جوملک وقوم کی خدمت کرسکیں،میرظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ کرپٹ سیاستدان انتخابی مہم کوانوکے اندازمیں چلارہے ہیں، پیسے دیکرووٹ خریدنے کی کوششیں کررہی ہیں، قرآن شریف کی قسم دیکرلوگوں کومجبورکیاجارہاہے، میرظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ احتساب سب کاہوناچاھیئے، نیب نے 30سال کے بعدکرپشن کے کیس سامنے لائے جس سے ملک کے وزیراعظم بھی پکڑاگیا،ظفراللہ جمالی نے کہاکہ میں چھٹاہواکارتوس ہوں،میں نے سیاست کوخیرآبادکہہ دیا اب زمے داری اپنے فرزندمیرعمرخان جمالی اورکزن میرخان محمدجمالی کے سپردکرتاہوں یہ نوجوان ملک اورقوم کی خدمت کرنے میں کرداراداکرینگے،انتخابی جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارمیرخان محمدجمالی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔