صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے گی، روشن خورشید بروچہ

  • July 9, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ(خ ن)نگران وفاقی وزیر برائے ریلوے، سیفران، امور کشمیر و گلگت بلتستان محترمہ روشن خورشید بروچہ نے گزشتہ روز نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تر جمان صوبائی حکومت ملک خر م شہزاد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر نے ملک خرم شہزاد کو وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں تفویض کی گئی مختلف ذمہ داریاں اور خصوصاً الیکشن 2018 کے حوالے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاانہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صا ف و شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے فعال کردار ادا کررہی ہے لہٰذا اس سلسلے میں پوری سرکاری مشینری متحرک ہے اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلاق و دیگر اہم ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ ملک خرم شہزاد نے اس موقع پر نگران وفاقی وزیر کو محکمہ اطلاعات بلوچستان کی کار کردگی ،نگران صوبائی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور دیگر سرکاری امور کی انجام دہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے میڈیا پر الیکشن مہم کو مؤثر اندا ز میں چلانے کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بتایا کہ وہ اس سلسلے میں تمام میڈیا ہاؤسز کے مالکان و دیگر متعلقہ لوگوں سے ملاقاتوں میں اس امر پر زور دیاہے کہ وہ اپنے پروگرام و دیگر نشریات میں الیکشن 2018کے حوالے سے عوام میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت اور اسے قومی ذمہ داری کے طور پر پورا کرنے جیسے اہم موضوعات کو شامل کریں۔ اس موقع پر محترمہ روشن خورشید بروچہ نے نگران صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کاا ظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے گی۔