وزیراعلیٰ مری کا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ تینے کا اعلان

  • July 9, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 38 Views

کوئٹہ (خ ن ) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے ملک میں پانی کے ذخائر کی بہتری کے لئے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس ضمن میں منصوبوں کے لئے فنڈز کے حصول کے ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں قائم کئے گئے اکاؤنٹ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کا فیصلہ تاریخی ہے ہمیں قومی فریضہ سمجھ کر اس کار خیر میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی استطاعت کے مطابق فنڈمیں حصہ ڈالنا چاہئے ، وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیں جبکہ وزیر اعلیٰ نے پاک افواج کے افسران اور جوانوں کی جانب سے فنڈ میں دو دن اور ایک دن کی تنخواہ دینے کے اقدام کا خیر مقدم بھی کیا۔