گندم خورد برد کیس میں گرفتار شفیق الرحمان چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  • July 9, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ ( آن لائن) گندم غبن کیس میں گرفتار محکمہ خوراک بلوچستان کے اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر شفیق الرحمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ملزم کو روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیااسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر شفیق الرحمان ودیگر ملزمان پر خردبرد کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچانے کاالزام ہے جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرپی آر سی چمن قلعہ عبداللہ محمد نعیم علیزئی بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نعیم علیزئی بھی 7 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیئے گئے دونوں ملزمان کو 16 جولائی کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔