نبی کریم کے بعد دین کی اشاعت اور تبلیغ علماء کرام کی ذمہ داری ہے،جے یوآئی

  • July 9, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 84 Views

کوئٹہ(پ ر)متحدہ مجلس عمل حلقہ پی بی 25کے مرکزی الیکشن سیل میں استقبالیہ تقریب سے پر طریقت مولانا عزیز الرّحمان ہزاروی مرکزی سر پرست وہ این اے264کے نامزد امیدوار مولانا عصمت اللہ صوبائی جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی 25کے نامزدامیدوار ملک سکندر خان ایڈوکیٹ مرکزی الیکشن سیل کے چیر مین الحاج سید عبدا لواحد آغانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلام کا بول بالا کرنے والے علماء کرام ہی ہیں جس نے اپنی ساری زندگی اسلام کے سر بلندی اور تبلیغ کے وقف کر رکھی ہیں جومصائب اور مشکلات برداشت کر تے ہیں اور کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرتے انھوں نے کہا کہ نبی کریم کے بعد دین کی اشاعت اور تبلیغ علماء کرام کی ذمہ داری ہیں جو بطریقہ احسن علماء کرام سر انجام دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ علماء کی وجود باعث رحمت ہیں جو مسلمانوں اچھے کاموں کی طرف بلاتے ہیں اور برے کاموں سے منع کرتے ہیں انھوں دین کے دیگر شعبوں کی طرح اسلامی سیاست جس طرح جمعیت علماء اسلام کر تے ہیں پاکستان کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ اسکے ہاتھ مضبوط کریں آئینی اداروں تک ان کو ووٹ کے زریعے پہنچائے جمعیت علماء اسلام کے نمائندے اسمبلیوں میں مملکت پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی نے اسلام کے لئے ناسور قادیانیوں کو کافر قرار دیا اسلام اورمسلمانوں کو ہمیشہ کے لئے اس فتنے سے محٖفوظ کر لیا انھوں نے کہا کہ 1973کے آئین بھی پاکستانی قوم کے متفقہ آئین جس میں ملک کے تمام طبقات کے حقوق محفوظ ہے انھوں نے حال ہی میں جمعیت علماء اسلام نے سندھ اسمبلی ،پنجاب اسمبلی میں غیر اسلامی بل کے مخالفت کرکے اس کو واپس لے نے پر مجبور کردیا حلف نامے میں تبدیلی کی کوشش کی جو جمعیت علماء اسلام نے ناکام بنادی انھوں نے کہا جمعیت کی انتخابی نشان اور پرچم فلاحی اور کامیابی کا نشان ہے عوام چاہیے کہ 25جولائی بھاری اکثریت سے جمعیت کو کامیاب کرکے اپنے نوجوانوں کی مستقبل محفوط بنائے 25 جولائی کادن جمعیت کی کامیابی دن ہوگا