پنجگور، رحمت لوچ کے قافلے پر فائرنگ

  • July 8, 2018, 12:13 am
  • National News
  • 260 Views

پنجگور (آئی این پی) پنجگور کے علاے زیراپ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح کے قافلے پر حملہ کردیا۔ مسلح افراد اور سابق وزیر کے گارڈ زکے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم کوئی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہو جب نیشنل پارٹی کے پنجگور 43 حلقہ کے صوبائی امیدوار وسابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ انتخابی مہم کے سلسلے میں سوردو میں کارنر میٹنگ کے بعدوآپس جارہے تھے کہ مسلح افراد نیزیراپ کے مقام پر گھات لگا کر قافلے پر شدید فائرنگ کی قافلے میں موجود ذاتی سیکورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم کسی قسم کی کوئی نقصان نہیں ہوا۔