نوحصار کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، گلاب خلجی

  • July 8, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 95 Views

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 24 سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار گلاب خان خلجی کا کہنا ہے کہ کچلاک نوحصار اور پنجپائی کے علاقوں میں 21 ویں صدی کے باوجود لوگ گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ماضی کی حکومتوں نے اس حلقے میں سوائے کھوکھلے نعروں کے اور کچھ نہیں دیا انتخابات میں اگر کامیابی ملی تو اس حلقے کی تقدیر بدل دونگا ان خیالات کا اظہار گلاب خان خلجی نے کچلاک میں منعقدہ کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کچلاک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تعلیم صحت اور کھیلوں کے تمام شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں ہمارے علاقے میں ایک ہسپتال قائم ہے مگر ڈاکٹرز نہیں ہیں سکولوں میں اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر نہیں ہوتے جس کے باعث علاقے میں تعلیم کی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔