عوام نے دھوکہ دینے والے عناصر کو مستردکردیا، رحمت بلوچ

  • July 8, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 93 Views

پنجگور(پ ر )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حلقہ پی بی 43پنجگور کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ ،حلقہ این اے 270پنجگور کم آواران واشک پھلین بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے عوام نے دروغ گوئی لفاظی نعروں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے والے زمین چوروں کو مسترد کردیا ہے 25جولائی کو جیت سچائی اورعوام کے حقیقی جماعت نیشنل پارٹی کی ہوگی نیشنل پارٹی کا محور اور منشور بلوچستان کی ترقی اور قوم کے نو نہالوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرکے بلوچستان سے جہالت اور نا خواندگی کے اندھیروں سے نکال کر روشن مستقل کی جانب گامزن کرنا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چتکان تاآرافس چتکان غریب آباد شاپاتان تسپ ایراپ اور گرمکان میں انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے منقعدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر شاپاتان سے بی این پی (عوامی )کے رہنماء4 عبدالقدیر بلوچ ،پزیر احمد ،محمد اکرم ایراپ تسپ سے بی این پی (عوامی )سے غلام فاروق ،ساجد علی ،بونستان دازی سے بی این پی (عوامی) کے محمد اسحاق داد محمد واجہ ،داد رحمن ،چتکان غریب آباد سے بی این پی (عوامی )کے محمد نواز بلوچ شاپاتان سے بی این پی عوامی کے باقر علی چتکان تارآفیس سے جے یو ائی کے حمد اللہ ،نزیر احمد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔