زئی وخیلی کے نام پر سیاست کو بدنام کیاگیا ، نواب ایاز جوگیزئی

  • July 8, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 78 Views

کوئٹہ (پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی حلقہ پی بی3 قلعہ سیف اللہ سے نامزد امیدوار نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ پشتون عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ 25 جولائی کو وہ کن قو توں کو کامیاب کرانا چا ہتے ہیں زئی وخیلی کی نام پر سیاست کرنیوالوں نے سیاست کو بدنام کر دیا پشتونوں کے لئے حالت انتہائی ناسازگار ہیں کیونکہ ہر طرف سے پشتونوں کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں 25 جولائی کو پشتونوں نے صحیح فیصلہ نہیں کیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اجتماعات اور شمولیتی پروگراموں سے خطاب کر تے ہوئے کیا نواب ایاز خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ وقت بدل چکا ہے مذہب کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے سیاست کو بدنام کیا اور جن لو گوں نے شریعت نافذ کرنے کی بات انہوں نے نہ تو شریعت نافذ کی اور نہ ہی اسلام کی کوئی خدمت کی بلکہ اسلام کے نام پر اسلام آباد جا کر لوٹ مار، کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا ماضی میں جس طرح پشتونوں کا خون بہایا گیا ہے ان میں ان لو گوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم پشتونوں کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں ۔