صحبت پور ، چوروں نے 4دکانوں کا صفایا کردیا

  • July 8, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 71 Views

صحبت پور(نامہ نگار) مین بازارصحبت پورگلاب خان مارکیٹ میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں چاردکانوں کے دروازے توڑکر موبائل فونز ،نقدی اوردیگرسامان لے اُڑے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صحبت پور کے حدود سٹی صحبت پورمیں ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے گلاب خان مارکیٹ میں ،مجیب کریانہ مرچنٹ،روی کمارموبائل کمیونیکیشن،عمرانی کمیونیکشن ،بادشاہ بھنگرشاپ کے دروازے توڑکر ہزاروں روپے نقدی،موبائل فونز اوردیگرسامان چُراکرفرارہوگئے۔