مذہب اور قوم پرستی کی سیاست کرنیوالوں نے وعدے پورے نہیں کیئے ، عمر کاسی

  • July 8, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ (پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور حلقہ این اے265 سے نامزد امیدوار ارباب عمر فاروق کاسی ، حلقہ پی بی25 سے نامزد امیدوار رشید خان ناصر نے کہا ہے کہ مذہب اور قوم کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے نہ تو مذہب پرستی اور نہ ہی قوم پرستی کی عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا میں پانچ سال اقتدار میں رہ کر شریعت بھی نافذ کی اور پشتونوں کیساتھ کئے گئے وعدے بھی پورے کئے مگر بلوچستان کے پشتونوں پر سیاست کرنیوالوں نے نہ تو پشتونوں کیساتھ وعدے پورے کئے اور نہ ہی یہاں مذہب پرستوں نے شریعت نافذ کی ٹکٹوں پر جس طرح مذہب پرستوں نے اختلافات کئے ہیں سب نے دیکھ لیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی سمنگلی اور خروٹ آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی ، انجینئر باز محمد خلجی اور حاجی انور کاکڑ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پشتونوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جس طرح دیگر قوم پرستوں اورمذہب پرستوں کو آزمالیا ایک بار وہ عوامی نیشنل پارٹی کو بھی آزما لے ہم یہاں شریعت بھی نافذ کرینگے اور پشتونوں کیساتھ کئے گئے وعدے بھی پورے کرینگے ۔