انتخابات سے بائیکاٹ ن لیگ کی سیاسی موت ہوگی ، مولانا شیرانی

  • July 8, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 89 Views

خضدار(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما بلوچستان کے سابق امیر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے مسلمانوں کی آپس کی خون ریزیاں اللہ کے دین سے دوری ا مریکہ ، چائنا ، برطانیہ ،روس ، فرانس سمیت دیگر عالمی طاقتوں کی مفادات کے لئے ہو رہے ہیں مسلمان اپنی اجتماعیت کھو کر عالمی طاقتوں کے ہاتھوں کھلو نا بن گئے ہیں جس طرح ہمارے بلوچ پشتو ن معاشرے ہمارے میں قبائلی زعما ایک دوسرے کو نہیں بلکہ ایک دوسرے کا حامیوں کا قتل عام کرتے ہیں مسلمانوں کے اوپر فتنوں کے دروازے کھل گئے ہیں اصلاح احوال کے بجائے ہر شخص جھنم کے دروازے پر کھڑے ہوکر دوسروں کو دعوت دے رہا ہے سیاست و انتخابات کو کارو بار بنانے کے بعد نظریاتی و غریب کارکنوں کے لئے الیکشن میں حصہ لینا محال ہو جائیگا پاکستان میں کنڑول ڈیمو کریسی ایک المیہ ہے یہی وجہ ہے گذشتہ 0 7 سالوں سے یہ ملک ترقی خو شحالی کے مناز ل طے نہ کر سکا نواز شریف کے خلاف آنے والا فیصلہ غیر متو قع نہیں تھا انتخابات سے بائیکاٹ مسلم لیگ ن کے لئے سیاسی موت ہوگی ، ان خیالات کا اظہار مولانا محمد خان شیرانی پنے دورہ خضدار کے موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن پی بی 39 خضدار نال سے متحدہ مجلس عمل و بی این پی کے امیدوار میر یونس عزیز کے ظہرانہ مرکزی جا مع مسجد میں جمعیت علماء اسلام و طلبہ اسلام کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر ضلع خضدار کے امیر مولانا قمر االدین ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا خلیل احمد شاہوانی ، مولانا محمد اسحاق شاہوانی ، مولانا بشیر احمد عثمانی ، مولانا نور اللہ سمانی ، مولانا محمود الحسن قمر و دیگر موجو دتھے ۔