بلوچستان میں پشتونخوامیپ کی کوششوں سے امن کا سورج طلوع ہوا، جمال ترہ کئی

  • July 8, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 45 Views

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور حلقہ این اے 266سے امیدوار جمال ترہ کئی نے کہا ہے کہ آنے والا دور ایک بار پھر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا ہو گا ہماری جماعت نے 2013کے انتخابات کے بعد بلوچستان کی صورتحال کو یکسر تبدیل کردیا صوبے میں امن وامان کا سورج طلوع ہوا سڑکوں کا جال بچایا گیا صحت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بہتری اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ عوام پشتونخوامیپ کے لیٹ فارم کو اپنے مسائل کے حل کا واحد زریعہ سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشر پائی پاس پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ہی صوبے کی وہ واحد قوم پرست جماعت ہے جس نے ہمیشہ جہموریت کے استحکام اور اہل بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے 2013کے انتخابات میں پشتونخوا میپ نے کامیابی حاصل کرکے صوبے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا تاہم اس بار چند قوتیں ہمارے ووٹرز اور کارکنوں کی حمایت تبدیل کروانے کے درپے ہیں انہوں کہا کہ اگر اس بار انتخابات شفافیت کے بنیاد پر ہوئے اور عوام کے ووٹوں کو تسلیم کیا گیا تو پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ایک بارپھر کامیاب حاصل کرکے صوبے کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جدجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے ہر حصے میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ہر سیاسی جماعت پرامن ماحول میں اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہے ۔