توہین رسالت سب سے بڑی دہشتگردی ہے ، حیات القادری

  • July 8, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 44 Views

کوئٹہ ( آن لائن)جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ ہالینڈکی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ ہے توہین رسالت سب سے بڑی دہشت گردی اور سب سے بڑا ظلم ہے یہ نمائش آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں پر بہت بڑی یلغار ہے عالم اسلام ایسی آزادی اظہار کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔