ناموس رسالت سے کھلواڑ کرنیوالے انجام کو پہنچ گئے ، وزیرالقادری

  • July 8, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 41 Views

کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث و بزرگ عالم دین معروف قبائلی شخصیت سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہ محبت رسول سب سے مضبوط رشتہ ہے نبی سے محبت کرنے والے 25جولائی کو گھروں سے نکل کر یارسول اللہ ﷺ کہنے والوں کو ووٹ دیں تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے قوانین سے کھلواڑ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ممتازقادری جیسے عاشق رسول کو پھانسی چڑھانے والوں کے انجام سے پاکستان کے آنے والے حکمرانوں کوسبق حاصل کرنا چاہئے یہ پاکستان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نام پر حاصل کیا گیا تھایہاں اسلام اور ختم نبوت کے خلاف جو بھی قدم اٹھائے کا دنیا اور آخرت میں ذلیل اور رسوا ہو گا محبت رسول سب سے مضبوط رشتہ ہے نبی سے محبت کرنے والے 25جولائی کو گھروں سے نکل کر یارسول اللہ ﷺ کہنے والوں کو ووٹ دیں ۔