ماضی میں برسراقتدار رہنے والوں نے صوبے کو تباہی سے دوچار کیا، لیاقت لہڑی

  • July 8, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان کے حلقہ پی بی29 سے آزاد امیدوار قبائلی وسیاسی رہنماء میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام با شعور ہے وہ ماضی کے آزمائے ہوئے نمائندوں کو آزمانے کی بجائے نوجوانوں اور بے داغ ماضی کے مالک امیدواروں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کراکر ایوان میں بھیجے تاکہ منتخب ہونیوالے نمائندے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ماضی میں بر سر اقتدار رہنے والوں نے لوٹ مار کر کے صوبے کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جوائنٹ روڈ پر مرکزی دفتر کے افتتاح اور کلی شیخان رئیسانی روڈ ، کلی مبارک، کلی پائند، کلی اسما عیل ، سٹیلائٹ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں منعقدہ جلسوں، کارنرمیٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے عوام کی مشکلات بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے انہیں بروئے کار لایا جائے ۔