ترقی مخالف عناصر کو شکست سے دوچار کرینگے ،مجید اچکزئی

  • July 8, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 145 Views

کوئٹہ (پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی حلقہ پی بی32 سے نامزدا میدوار اور سابق پبلک اکاؤنٹس کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم علاقے کی ترقی وخوشحالی چا ہتے ہیں عام انتخابات میں وہ چہرے بھی سامنے آگئے جو ہمیشہ ترقی کے مخالف رہے پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جیت یقینی ہے ایسے لو گوں کا خاتمہ کرنا ہو گا جو علاقے میں ترقی وخوشحالی دینے کی بجائے بدامنی کو فروغ دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب میں مختلف پروگراموں اور شمولیتی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس حلقے میں ایسے لوگ بھی امیدوار ہیں جن کے اوپر کرپشن کے کیسز ہیں اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوتے ہوئے قومی خزانہ لوٹنے والوں سے رقم لیکر واپس خزانے میں جمع کرائی ۔