ملک کیخلاف نعرہ بازی کرنیوالوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے ، سراج رئیسانی

  • July 8, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 78 Views

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی مستونگ سے نامزد امیدوار وپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف نعرہ بازی کرنیوالے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے 25 جولائی کو ان کے آقاؤں کیساتھ ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرینگے ملک اور اداروں کے خلاف کوئی لفظ برداشت نہیں کرونگا عوام ملک دشمن عناصر اور محب وطن عناصر کو پہچان لیں ملک دشمن عناصر قو توں نے ہمیشہ اقتدار کے لئے مخالف نعرہ لگایا مگر2018 کے انتخابات میں ان قوتوں کو شکست ہو گی جو ملک اور اداروں کے خلاف عوام کو ورغلاتے ہیں قوم پرستی کے نام پر سیاست کرنیوالے اب ان کے کردار ماضی کے پانچ سالہ دور حکمرانی میں دیکھ لیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ ، کانک اور کھڈ کوچہ میں مختلف شمولیتی اجتماعات اور ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کیا بعد ازاں حلقہ پی بی35 سے آزاد امیدوارعمران لہڑی بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے حق میں دستبردار ہو گئے اس موقع پر میر فرید رئیسانی ، میر سلام رئیسانی،میر جمیل احمد لہڑی، میر غلام مصطفی رئیسانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانیوالے بوکھلاہٹ کا شکار نظر آرہے ہیں افسوس ہے کہ جس جماعت کی ریلی میں ملک مخالف نعرے لگا ئے جا رہے ہیں وہ کیسے اس ملک کے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں ایسی جماعت اور ان کے نامزد امیدواروں کے خلاف فوری طور پر کا رروائی کی جا ئے ان لو گوں پر واضح کر دینا چا ہتا ہوں کہ ہماری پارٹی کے بارے میں جو کچھ کہیں اس کو ہم جمہوری طور پر برداشت کرینگے مگر ملک کے خلاف کچھ بھی برداشت نہیں کرونگا اور ایسے نعرے لگانیوالے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے عوام کو ورغلاتے ہیں مگر بلوچستان اور بلوچ عوام ان سے واقف ہو چکے ہیں ۔