عوام نوجوان قیادت کو آگے لائیں، سلام آغا

  • July 8, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 44 Views

کوئٹہ (پ ر)حلقہ پی بی 20پشین کے آزاد امیدوار سید سلام آغا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی بھی پارٹی کے امیدوار ایم پی اے یا وزیر نے حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے آج 21ویں دور میں بھی یہاں کے عوام زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں عوام کو چاہئے حالیہ انتخابات میں باری لگانے والوں کو مسترد کرکے نوجوان قیادت کو سامنے لائیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کلی شاگی شنغری میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔