زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیاجائے ، فضل آغا

  • July 8, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 42 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و پی بی 20کے نامزد امیدوار سید محمد فضل آغا نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے وفا نہیں کئے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے صوبے میں زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے غریب عوام کی کمر توڑ دی حکومت کو چاہئے کہ وہ بجلی کے متبادل سولر سسٹم پر بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلزکو منتقل کرکے صوبے کے غریب عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنانے سے بچائیں ہم عوام کی پرچی کی طاقت سے اقتدار میں پہنچ کر نوجوانوں کے لئے روزگار کے ساتھ ساتھ صوبے میں پرائیوٹ سیکٹر اور زراعت کو بچانے پر خصوصی توجہ دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخابات میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں حکمرانوں نے صوبے میں زراعت کے شعبے کو بچانے کے لئے زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر تبدیل کرنے کے لئے بڑے بڑے دعوے کئے لیکن اقتدار میں پانچ سال گزارنے کے باوجود مسئلہ آج تک حل نہ ہوا انہوں نے کہا کہ ہم علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے وولٹیج کی کمی کو دور کریں گے ۔