پی ٹی آئی برسراقتدار آکر ملکی مسائل حل کریگی ، ملک فیصل

  • July 8, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 42 Views

کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی بی25 کے امیدوار ملک فیصل خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کی بدولت سابقہ حکمرانوں کو عدالتوں میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر سزا دی ہے اس لئے عوام آنیوالے انتخابات میں آزمائے ہوئے لو گوں کو آزمائے کی بجائے نئے لو گوں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر بلوچستان اور پاکستان کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقے کے مختلف علاقوں نواں کلی، ٹیچر کالونی، کلی گل محمد سمیت دیگر علاقوں میں منعقدہ جلسے اور کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ملک فیصل خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ہر دور میں ملک اور قوم کو بر سر اقتدار آنیوالوں نے اجتماعی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے صوبے کو پسماندگی کی جانب دھکیل کر لو گوں میں احساس محرومی پیدا کیا کیونکہ بر سر اقتدار رہنے والے حکمرانوں اور جماعتوں نے قوم کو خوشنما نعروں جس میں قوم پرستی ، مذہب پرستی کے ذریعے ورغلا کر ان کا ووٹ حاصل کر کے اقتدار کے مزے لوٹے کرپشن اور اقرباء پروری کو فروغ دے کر ملک اور قوم کے پیسے کو مادر پدر سمجھ کر لوٹ مار کی جس کا خمیازہ آج ملک اور قوم بجلی کی عدم فراہمی، بے روزگاری ، دہشت گردی، بد امنی ، صحت، تعلیم ، پینے کے صاف پانی ، ذرائع مواصلات کی عدم فراہمی کی سہولیات کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔