سابقہ حکومت نے صوبے کے حقوق پر وفاق کیساتھ سودے بازی کی ، جمعیت نظریاتی

  • July 8, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر اورحلقہ این اے 264پی بی 25کے امیدوار مولانا عبدالقادرلونی پی بی 26کے امیدوار مولانا خدائے نظر پی بی 24مفتی رحمت اﷲ پی بی 42کے امیدوار حافظ جمال عبدالناصر ودیگر نے مختلف میٹنگز اور تقاریب سے خطاب میں کہاہے کہ سی پیک میں بلوچستان کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیاں خاموش رہیں سابقہ حکومت نے صوبے کے حقوق پر وفاق کے ساتھ سودے بازی کرکے قوم کو دھوکہ دیا افسوس کہ نگران وزیراعلیٰ نے بھی سی پیک کے حوالے سے قوم سے جھوٹ بولا انہوں نے مزید کہاکہ سی پیک کے مغربی روٹ کی تمام رقم پنجاب کے منصوبوں پر خرچ ہورہی ہے لیکن حکمران غلط بیانی کررہے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ جمعیت نظریاتی ہی صوبے کے عوام کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ قوم کے حقوق غصب کرنے والوں کیخلاف کھل کر آواز اٹھائی انہوں نے مزید کہاکہ اگر عوام حقیقی تبدیلی اور اپنے حقوق پر مکمل اختیار چاہتی ہے تو 25جولائی کو جمعیت نظریاتی کے امیدواروں کے انتخابی نشان تختی پر مہرلگائیں۔جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ اور حلقہ پی بی 27اور29کے امیدوار مولانا قاری مہراﷲ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حاجی حبیب اﷲ صافی، صوبائی صدر حافظ عبدالواحد ہاشمی نے گلستان میں متحدہ ترین قومی موومنٹ کے چیئرمین الحاج عبدالرؤف سیگی سے ملاقات کی اس موقع پر حلقہ پی بی 27پر ترین قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے کہاکہ نظریاتی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ترین قوم حلقہ پی بی 27پر جمعیت نظریاتی کے امیدوار قاری مہراﷲ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی اور ان کی کامیابی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے، انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی کا ہدف حصول اقتدار نہیں اسلام کی سربلندی اور ملک کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے انتخابی میدان میں اترچکے ہیں عوام نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے امیدواروں کو اقتدار تک پہنچایاتو مایوس نہیں کرینگے، انہوں نے کہاکہ حلقہ پی بی 27کے عوام علاقے کے مسائل کے حل کیلئے 25جولائی کو تختی پر مہرلگاکر علاقے کی تقدیر بدل دیں۔