عوامی قوت سے نومولودلوٹوں کو شکست دینگے ، نیشنل پارٹی

  • July 8, 2018, 11:00 pm
  • National News
  • 138 Views

مستونگ (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف بیرک اور 267 NA کے نامزد امید وار نواب محمد خان شاہوانی 35 PB مستونگ سے نامزد امید وار سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے نومولود لوٹوں کے گروپ کو انشاء اللہ تاریخی شکست دینگے 25 جولائی کو نیشنل پارٹی کے عوامی مینڈٹ پر ڈاکہ ڈال کر پاپ کی مقدس گائے کو اگر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھیانک نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کاریز افغان میں جلسہ عام اور کھڈ کوچہ کلی خوا صام اور ہندو محلہ اور دشت کے مختلف علاقوں میں الگ الگ کارنر میٹنگز انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اسلم بلوچ ضلعی صدر فاروق شاہوانی سابق صدر نواز بلوچ ملک یاسین بدوزئی بی ایس او پجار کے سی سی کے ممبر بابل ملک بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارنر میٹنگز انتخابی جلسوں میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت اور جوق در جوق عوام کی شمولیت اس بات کی عکاسی کی ہے کہ نیشنل پارٹی ہی عوام کی حقیقی اور قوم پرست جماعت ہے ۔انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ اقتدار اور اسکی کارکردگی صوبے کی تاریخ میں مثالی ثابت ہوئی جس کی عوام 2018 کے عام انتخابات میں اپنے ووٹوں کے ذریعے خود تائید کرینگے۔