ملک چلانے کیلئے 1940ء کی قرارداد پر عملدرآمد کرنا ہوگا، نواب رئیسانی

  • July 8, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 86 Views

مستونگ(نامہ نگار) چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لیئے 1940 کے قرارداد پر عمل درآمد کرنا ہوگا ملک میں بحرانی کیفیت سے عام انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا نواز شریف طاقت کے مظاہرہ کیئے بغیر ملک واپس آکر عام انتخابات میں حصہ لیکر جیتنے کے بعدپارلیمنٹ میں جائینگے حلقہ پی بی 35 مستونگ سے بھر پور الیکشن لڑ رہا ہوں میری مخالفین میرے مقبولیت اور اپنی شکست سے خوفزدہ ہوکر میری دستبرداری کا غلط اور من گھڑت شوشہ چھوڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سراوان پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی حال احوال کے دوران بات چیت جبکہ مختلف مقامات پر اپنے انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے وزارت اعلٰی کے دوران صوبائی خزانے میں 31 ارب چھوڑ کر گیا تھا مگر اب المیہ یہ کہ خزانہ خالی ہے اور ملازمین کی تنخواوں کے لئے رقم نہیں ہے اور صوبہ وفاق سے قرض مانگ رہا ہے حالانکہ ملک اس وقت خود آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں کی قسط کے لیئے چین سے 9 بلین ڈالر ادھار لے رہاہے ان حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اسٹبلشمنٹ کی سیاست اور جمہوریت میں مداخلت سے فری اینڈ فیئر الیکشن کا دور دور نام و نشان دکھائی نہیں دے رہا رہے ۔