نگران وزیرا طلاعات کا انجمن اخبار فروشاں کے دفتر کا دورہ

  • July 8, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ (خ ن) نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزاد اور نگران صوبائی وزیر خزانہ امام بخش بلوچ گزشتہ روز انجمن اخبار فروشاں کوئٹہ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انجمن اخبار فروشاں کے صدر عبدالنبی سمالانی و دیگر نے نگران صوبائی وزراء کو اپنے دفتر اور اخبار مارکیٹ آنے پر خوش آمدید کیا ۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا کہ ترقی کے اس دور میں جہاں پیغام رسانی کے آلات نے بہت سے آسانیاں پیدا کیں ہیں وہیں اخباری صنعت میں اخبار پہنچانے کا پرانا طریقہ اب بھی ہاکرز کی مرہون منت ہے کہ ایک ہاکرز علی الصبح اندھیرے میں اخبار مارکیٹ سے اخباروں کو اٹھا کر گھروں تک جس اہتمام سے پہنچا تا ہے لہٰذا اس دور جدید میں بھی ہم اپنے ان ہاکرز کی محنت اور کوششوں سے روزانہ بروقت اخبار پڑھ کر ملکی اور غیر ملکی خبروں اور حالات سے باخبر رہتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اس ضمن میں انجمن اخبار فروشاں کی کارکردگی کو خوب سراہا ان کے مسائل سنے اور انہیں الیکشن 2018 کے حوالے سے آگاہی مہم میں حصہ لینے کیلئے ہدایت کی۔