قومیت اور لسانیت کی سیاست نے بلوچستان کا بیڑہ غرق کردیا، جمعیت

  • July 8, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ+ژوب (پ ر )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ آئین میں موجود تمام اسلامی دفعات کی تحفظ بااختیار مقننہ آزاد عدلیہ غیر جانبدار انتظامیہ اور اختیارات کی نچلی سطح پہ تقسیم کیلئے اصلاحات لائینگے،ہر شہری کیلئے تعلیم علاج اور روزگار کی یقینی فراہمی تمام غیر ضروری ٹیکسوں کے خاتمہ اور عام افرآد کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی اور مناسب ترین قیمتوں کا مستقل تعین کرینگے ،انہوں نے کہا کہ آزاد اور باوقار خارجہ پالیسی کی تشکیل برابری کی بنیاد پہ تمام ممالکِ سے تعلقات کا قیام اور عالم اسلام میں بلاک کی تشکیل مسلم اقلیتوں کی تحفظ کیلئے کاوشیں کرینگے انہوں نے کہا اتفاق رائے سے ڈیموں کی تعمیر بجلی کی ترسیل اور تقسیم کار کا موثر نظام اور توآنائی کآ متبادل ذرائع پہ عملد درآمد یقینی بنائینگے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں مقامی آبادی کی روزگار اور انفراسٹریکچر کو ترجیح چھوٹی صنعتوں کا فروغ اور کسان ومزدوروں کیلئے سود مند پالیسیوں کا اجراء و قومی صنعتوں کی بحالی کیلئے کردار ادا کرینگے ،انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی سیاسی اخلاقی معاشی اور انتخابی کرپشن کے بلاامتیاز کڑا احتساب سخت گیر قوانین کا نفاذ اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہمارا ایجنڈہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ تحفیظ القرآن ہزار گنجی میں حافظ عبدالمالک کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پہ صوبائی امیر مولانا فیض محمد ودیگر موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ قومیت اور لسانیت کے نام پہ سیاست کرنے والوں نے بلوچستان کا بیڑہ غرق کردیا ہیں کرپشن دولت کا بے دریغ لوٹ مار اقرباء پروری اور ملازمتوں کی بندر بانٹ سے صوبے کے مسائل کم ہونے کے بجائے زیادہ ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ نام نہاد قوم پرستوں کے گزشتہ پانچ سالہ دور میں عوام کے مسائل تو حل نہیں ہوئے لیکن انکی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے ،دریں اثناء جمعیت علماء اسلام این اے 258کے نامزد امیدوار مولانا عبدالواسع‘حلقہ پی بی 1کے امیدوار حاجی محمد حسن شیرانی‘جمعیت ضلع موسی خیل کے امیر مولانا محمد سرور ندیم‘جمعیت ضلع ژوب کے امیر مولانا شمس الدین‘مولانا سمیع الدین حقانی‘مولانا احمد حریفال ودیگر نے جمعیت علما ء اسلام ضلع شیرانی کے زیراہتمام انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی بی 1شیرانی کم موسی خیل پر جمعیت کے امیدوار حاجی محمد حسن شیرانی کی پوزیشن کافی مستحکم ہے 25جولائی کو دیندار عوام انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر ایمانی فریضہ ادا کریں انہوں نیکہا کہ قومی اسمبلی کے لئے نامزد امیدوار مولانا عبدالواسع بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے جمعیت کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی کے لئے کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی کے دین دوست عوام نے ہمیشہ علماء کرام کا ساتھ دیا ہے جبکہ 25جولائی کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے جمعیت کے امیدواروں کو کامیابی کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی جمعیت کا مضبوط قلعہ ہے یہاں کے عوام علما ء کرام سے محبت رکھتے ہیں اسلامی نظام کے نفاذآئین اور جمہوریت کے دفاع کے لئے قائدین جمعیت کی خدمات لائق تحسین ہیں