پشتون اپنی روایات واقدار کے امین ہیں ، اصغر اچکزئی

  • July 8, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 90 Views

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و نامزد امیدوار برائے این اے 263 چمن پی بی 23اصغر خان اچکزئی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز کلی حاجی صوفی کریم مرحوم میں عظیم الشان شمولیتی اجتماع ،حلقہ کلی ٹاکئی میں انتخابی جلسہ ، سٹی ٹو انتخابی دفتر کے افتتاح اور حاجی عبدالباری پانیزئی اور حاجی لالا غشے زئے گھرانوں کے تصفیہ کے موقع پر قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون بحیثیت قوم اپنی روایات ،اقدار ،تاریخ کے امین رہے ہیں ہزاروں سال جرگہ مرکہ کے ذریعے خونی رنجشوں ،عداوتوں کو ختم اور متحرب قبیلوں کو آپس میں شیر و شکر باہم بناتے ہیں جس میں ہمیں بھی اپنے اکابرین سے وارثت میں ملا ہے وطن کو ترقی و خوشحالی کی طرف راغب کرنے کیلئے بغیر کسی طمع اور لالچ کے دوست برادر قبیلوں کے درمیان تناؤاور رنجشیں ختم کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔اصغرخان اچکزئی نے کہا کہ ہم کبھی بھی وطن کی تباہی و بربادی میں حصہ دار نہیں رہے آپ نے اعتماد کیا تو قوم کی حالت بدلنے کیلئے ہر فورم طر آواز بلند کرینگے آپ اپنی رائے کا استعمال ہر قسم کے تعصب ،نفرت ،برادری زئی اور خیل سے بالاتر عمل اور کردار کو مد نظررکھ کر کریں اس موقع پر ممتاز قبائلی وسیاسی شخصیات حاجی محمد رمضان ، حاجی گل لالا ، رحمت اللہ ، کلیم اللہ نے سینکڑوں ساتھیوں و گھرانوں سمیت ایک قوم پرست جماعت سے چالیس سالہ رفاقت کا خاتمہ کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ان اجتماعات اور تقاریب سے ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر اسد خان اچکزئی ،تحصیل چمن کے صدر گل باران اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔