اسلام کے ٹھیکدار نہیں چوکیدار ہیں، مولانا عصمت اللہ

  • July 8, 2018, 10:39 pm
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ( پ ر)متحدہ مجلس عمل حلقہ پی بی 25 سمنگلی یونٹ کے الیکشن سیل کے افتتاحی تقریب سے مرکزی سر پرست وہ این اے264کے نامزد امیدوار مولانا عصمت اللہ صوبائی جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی 25کے نامزدامیدوار ملک سکندر خان ایڈوکیٹ مرکزی الیکشن سیل کے چیر مین الحاج سید عبدا لواحد آغا مولوی روزی خان مولوی محمد حسین مولوی عبدامولوی عبدالحنان مولوی غلام محمد چیر مین عبد الباری ملک عبد لواہاب ناصر ملک عبد الغفار ناصر مولوی عبد الرّ حیم نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے نمائندے پارلیمنٹ میں اسلامی آئین اور شعار اللہ کی حفاظت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم اسلام کے ٹھیکدار نہیں بلکہ چوکیدار ہیں جب بھی ملک میں اسلام مخالف قانون آیا ہے جمعیت علماء اسلام نے پارلیمنٹ میں عددی لحاظ سے کم ہونے کے باوجود پاس ہونے نہیں دیا اگر دھوکہ دہی پاس بھی کیا ہے تو واپس کیا گیا جسکے مثال حقوق نسواء بل ہے انھوں نے کہا کہ ایک بین الاقوامی سازش کے تحت توہین رسالت کے حلف نامے میں تر میم کی گئی تو جمعیت علماء اسلام نے واپس حلف نامہ کو پرانے حالت میں بحال کرنے کی کوشش کی اور دونوں ایوانوں سے من وعن پرانا حلف نامہ منظور کروایا انھوں نے کہ اب معلوم ہو اہے حلف نامے کی تبدیلی کی سازش میں ایک جماعت کے سربراہ شامل ہے انکے اشارے پر توہین رسالت کے حلف میں تبدیلی کی گٗئی ہے، بلوچستان کے عوام 25جولائی کو انتخابی نشان کتاب پر مہرثبت کر کے متحدہ مجلس عمل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔ا نھوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی نظام کے نفاذمیں ہے ملک میں اسلامی نظام جمعیت علماء اسلام اور دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل ہی نافذکر سکتا ہے ۔